وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے والے تین سو کلو میٹر لمبے نیشنل
ہائی وے پر ایک طرف سے ٹریفک جاری ہے جس کے تحت آج گاڑیوں کو سرینگر سے
جموں جانے کی اجازت دی گئی۔ٹریفک پولیس افسر نے يو این آئی کو بتایا کہ بارش کے بعد بھی شاہراہ پر آج
سرینگر سے جموں کی طرف ٹریفک جانے کی اجازت دی گئی ہے اور مخالف سمت سے
کسی گاڑی کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ سینکڑوں گاڑیوں میں خالی ٹرک اور آئل ٹینکروں کے علاوہ
مسافروں کو لے جانے والے گاڑی آج صبح یہاں سے جموں کے لئے روانہ ہو گئے
ہیں۔